سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

  

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے خمیس مشیط کے مقام پر یمن سے داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فضائی ڈیفنس فورسز نے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کرتے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کی باغی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -