بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے، نور حسین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے، نور حسین

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما نور حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو نوٹس لیتے ہوئے اسے بند کروانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف بھی ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسے فوری بند کیا جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر ممنوعہ پیلٹ گن کا استعمال ناقابل برداشت ہے ،عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا۔نور حسین نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -