چاقو سے حملے کاالزام،اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے دوفلسطینی شہید

چاقو سے حملے کاالزام،اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے دوفلسطینی شہید

  

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ۔یہ واقعہ ہیبرون کے علاقے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں کوئی اسرائیلی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے الزام عائد کیا کہ مغربی کنارے کے جنوبی حصے میں دو فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کی جانب سے جواب میں فائرنگ کے نتیجے میں ان میں سے ایک فلسطینی اسی وقت شہید ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہیبرون کے علاقے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں کوئی اسرائیلی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -