بہادر قیدی نے موت سے قبل داعشی سے ہتھیار چھین لیا

بہادر قیدی نے موت سے قبل داعشی سے ہتھیار چھین لیا

  

کابل(این این آئی)بہادر قیدی نے موت سے قبل داعشی سے ہتھیار چھین لیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری ہونے والا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ وڈیو میں ایک دہشت گرد تنظیم کے عناصر جن کا تعلق داعش سے لگتا ہے 3 مردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔بعض تبصروں کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شکل و صورت ، لباس اور اس جگہ کے جغرافیہ کے سبب غالب گمان ہے کہ یہ واقعہ افغانستان کا ہے۔زیر گردش وڈیو داعش تنظیم کی روٹین کے قتل کی عکس بندی نہیں ہے۔ تاہم اس میں حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ موت کے حق دار ٹھہرائے جانے والے قیدیوں میں سے ایک اپنے ہاتھ کھولنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے داعشی کو دھکا دے کر اچانک سے اس کا ہتھیار اٹھا لیا اور فائرنگ کر ڈالی۔

صورت حال ڈرامائی طور پر اچانک تبدیل ہوگئی اور یہاں تک کہ اس پوری کارروائی کی عکس بندی کرنے والا اپنے ہاتھ میں موجود کیمرے کا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور آگے کیا ہوا اس کی تفصیلات موجود نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -