کانگو میں حکومت مخالف مظاہرے، 50سے زائد ہلاک

کانگو میں حکومت مخالف مظاہرے، 50سے زائد ہلاک

  

کنساشا(آن لائن)افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے حزب اختلاف کے مطابق دارالحکومت کنساشا میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں اٹھاراہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ صدر جوزف قابیلا کے انتخابات مؤخر کرنے کے مبینہ منصوبے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -