یونان کیمپ میں آتشزدگی کے باعث 4ہزار پناہ گزینوں کو نکال لیا گیا

یونان کیمپ میں آتشزدگی کے باعث 4ہزار پناہ گزینوں کو نکال لیا گیا

  

ایتھنز (اے پی پی) یونان میں لیبوس کے جزیرے پرموریا کیمپ میں آتشزدگی کے باعث 4 ہزار پناہ گزینوں کو نکال لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ بعد میں کچھ پناہ گزینوں کو کیمپ میں واپسی کی اجازت بھی دے دی گئی۔پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے،تاہم ایک امدادی کارکن کا کہنا ہے کہ خواراک کے معاملے پر جھگڑے کے بعد آگ لگی۔سوئس امدادی ادارے ایس اے او کے ایک کارکن ارس ولاسپولوس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث 30 فیصد کیمپ جل گیا ہے اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی گلیوں میں ہے وہ باہر سو رہے ہیں۔واضح رہے کہ لیسبوس میں 3600 پناہ گزینوں کی گنجائش ہے تاہم اقوامِ متحدہ کے مطابق وہاں 5600 پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -