تمام جرائم میں ملوث افراد کے ساتھیوں کو پکڑنے کے سخت احکامات

تمام جرائم میں ملوث افراد کے ساتھیوں کو پکڑنے کے سخت احکامات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں ایک روز قبل سی سی پی او لاہور کی زیر نگرانی ہونے والے لاہور بھر کے پولیس افسران کے اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے ہر اس شخص کو نکیل ڈالنے کا حکم دے دیا ہے جو غنڈہ ہو یا اس کا تعلق قبضہ مافیا ،منشیات فروش ،قمار باز یا رسہ گیر سے ہو۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن و انویسٹی گیشن ایس ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن ،شہر کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن نے شرکت کی ۔سی سی پی او لاہور نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میری پیاری فورس شہر میں جتنے بھی قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں منشیات اور قمار بازی کے اڈے چلا رہے ہیں انہیں بلا کسی روک ٹوک کے کچل دیا جائے ان لوگوں کا گھیرا اس طرح تنگ کر دیا جائے کہ یہ بد نام زمانہ لوگ اپنا علاقہ ہی نہیں بلکہ شہر چھوڑ جانے پر مجبور ہو جائیں ۔اجلاس کے بعد لاہور پولیس حرکت میں نظر آئی اور انہوں نے شہر بھر کے بدنام مجرموں کے گھروں میں ریڈ کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ زیادہ تر افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے جبکہ بعض ایک اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے رہائی پانے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق عام لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا جبکہ رہا ہونیوالے افرادنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کاروبا ر مزید چمکاہے ۔ اڈوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے ۔

مزید :

علاقائی -