قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر2ٹریفک وارڈنز کو برطرف کردیاگیا

قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر2ٹریفک وارڈنز کو برطرف کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے، فرائض میں غفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے2ٹریفک وارڈنز ابوبکر اور عثمان کونوکری سے برخواست کردیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -