اوکاڑہ،گھریلوجھگڑا،دلبرداشتہ خاتون کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی

اوکاڑہ،گھریلوجھگڑا،دلبرداشتہ خاتون کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی

  

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر لیا۔ متوفیہ کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ راوی کے علاقہ12جی ڈی کے رہائشی غلام قادر کی بیوی نازیہ کا اپنے گھر والوں سے مبینہ طور پر کسی بات کا جھگڑا ہوا تھا جس پر دالبرداشتہ ہو کر نازیہ بی بی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ گئی مقامی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نازیہ کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں

مزید :

علاقائی -