پنجاب ، 561 ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 647شدید زخمی ہوگئے

پنجاب ، 561 ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 647شدید زخمی ہوگئے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز647ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں561افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ218افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 271 ڈرائیور،23 کم عمرڈرائیور، 404مسافر اور 107 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 131 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد57 حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ47 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 782 متاثرین میں614مرد اور168خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں542موٹر سائیکلز، 104 آٹو رکشے،78 موٹر کاریں، 45 مسافربسیں،18ٹرک اور76sدوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -