لاہور ، مختلف مقامات پر زہریلی ہیروئن پینے سے 3افراد ہلاک ، لاشیں مردہ خانہ میں منتقل

لاہور ، مختلف مقامات پر زہریلی ہیروئن پینے سے 3افراد ہلاک ، لاشیں مردہ خانہ ...

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقاما ت پر 3افرا د زہر یلی ہیروئن پینے سے ہلاک ہو گئے ۔ پو لیس نے شناخت نہ ہو نے پر لا شیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شما لی چھاؤنی کے علاقہ میں 40سا لہ شخص کی لاش د یکھ کر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلا ع دی، پو لیس نے موقع پر پہنچ کر شنا خت کے لئے مقامی مساجد میں اعلا ن کروائے لیکن شنا خت نہ ہو سکی ۔ دوسری جا نب دا تا در با ر کے علاقہ میں 35سا لہ شخص کی لا ش بر آمدہوئی، متو فی کے منہ سے جھا گ نکل ر ہی تھی ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متو فی مر نے سے قبل نشہ کر ر ہا تھا اور اچا نک انتقال کر گیا ۔ جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 22سا لہ نوجوان کی لا ش بر آمد ہو ئی جس کی پو لیس کی کوشش کے باوجود شنا خت نہ ہوسکی ۔ پو لیس نے تینو ں لا شیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تینو ں افرا د نشئی لگتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -