صحافیوں سے الجھنے کا معاملہ عبدالغنی عرف گُلا بٹ کے خلاف مقدمہ درج

صحافیوں سے الجھنے کا معاملہ عبدالغنی عرف گُلا بٹ کے خلاف مقدمہ درج

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے الجھنے کا معاملہ، پولیس نے عبدالغنی بٹ عرف‘‘گُلا بٹ’’کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قلعہ گجر سنگھ پولیس کے مطابق گلا بٹ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ الجھ پڑا اور پھر پریس کانفرنس میں پہنچ گیا۔ پولیس نے منیجر پریس کلب سلمان احمد خان کی مدعیت میں دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -