مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، اہم شاہراہوں سمیت ملحقہ سڑکوں پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا جبکہ ٹریفک وارڈنز ٹریفک کا بہاؤ کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دئے۔گزشتہ روز دوپہر کو ہونے والی بارش کی وجہ سے کینال روڈ پر انڈرپاس میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔ بارش کے بعد کینال روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ، شاہراہ فاطمہ جناح سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔