مناواں ، فلورملز میں آتشزدگی ، لاکھوں کی گندم اور مشینری جل گئی ، 6گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

مناواں ، فلورملز میں آتشزدگی ، لاکھوں کی گندم اور مشینری جل گئی ، 6گھنٹے بعد ...

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مناواں کے علاقے شریف پورہ میں فلور ملز میں لگنے والی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کی گندم اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے شریف پورہ میں شہنشاہ فلور ملز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، باردانہ کے گودام سے شروع ہونیوالی آگ نے تھوڑی ہی دیر میں پروسیسنگ یونٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چھ گھنٹے کی مسلمل تگ و دو کے بعد انہوں نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔فلور مل کے مالک حاجی نواز کا کہنا تھا کہ حتمی نقصان کا اندازہ بعد میں لگایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -