صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزانی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزانی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ...

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ، اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاجبکہ مزاحمت کر نے پر ایک شہر ی کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈا کوؤ ں نے اللہ ہو جنر ل سٹو ر سے د کا ندا ر شید سے 50ہزا ر رو پے چھینے تو ر شید نے مزاحمت کی جس پر ڈا کو ؤ ں نے فا ئر نگ کر کے اسے زخمی کردیا اور نقد ی لو ٹ کر موقع سے فرا ر ہو گے۔ زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں طبی امدا د دی جا رہی ہے ۔ شاہدر ہ کے علاقہ میں میں ورکشاپ سے چور دیوار توڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور پچاس ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔ راوی روڈکے علا قہ میں طفیل کے گھر 4ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 5 لاکھ مالیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ جبکہ دیگر وارداتوں میں ٹا ؤ ن شپ کے رہائشی ملک رشیدکے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 20ہزار،ڈیفنس سی کے علا قہ میں جا وید کے گھر سے دوڈاکو 2 لاکھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات،ہنجر وال میں روبینہ کے گھر سے دوڈاکو دولاکھ کی نقدی زیورات اور چوہنگ کے علا قہ میں حسن سے دوڈاکوؤں نے دولاکھ کی نقدی لوٹ لی جبکہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں شاہد سلیم سے ساڑھے نو لاکھ،نواب ٹاؤن میں میر اور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ،ٹاؤن شپ میں حنیف اور اسکی فیملی سے دولاکھ،باٹاپور میں حفظ اللہ سے 95ہزار،کاہنہ میں رفاقت سے 40ہزار،سبزہ زار میں طاہر سے 20 ہزارکی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ چھین لیں گئیں اورٹاؤن شپ میں علی فیصل ٹاؤن میں علی کی گاڑیاں جبکہ سول لائن میں شہزاد،پرانی انارکلی میں اشفاق،اقبالٹاؤن میں عبداللہ،نواں کوٹ میں غلام مرتضی، فیکٹری ایریا میں منظور،جنوبی چھاؤنی میںیاسر،غازی آباد میں لطیف،گلبرگ میں سجاد ،گلشن راوی میں شعیب اور طاہر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -