ایک ماہ میں منشیات کے 593مقدمات درج ،596ملزمان گرفتار

ایک ماہ میں منشیات کے 593مقدمات درج ،596ملزمان گرفتار

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور پولیس نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے رواں ما ہ میں در جنو ں منشیا ت فرو ش گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے لا کھو ں ما لیت کی منشیا ت بر آمد کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر گزشتہ ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کے593مقدمات درج ہوئے جن میں596ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے08کلو757گرام ہیروئن،258کلو965گرام چرس،03 کلو182 گرام افیون اور3854شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں۔جبکہ گزشتہ ہفتے میں پرانی انارکلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے01منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے180بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔گارڈن ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 360بوتلیں شراب برآمد کر لیں ۔باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے72بوتلیں اور 50لیٹرشراب برآمد کر لی ۔ واضح ر ہے کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے حکم د یا تھا کہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو گرفتاری کے بعد ان کی اچھی طرح تفتیش کی جائے اور اس جگہ تک پہنچا جائے جہاں سے منشیات شہر میں آ رہی ہیں اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر بالخصوص ہاتھ ڈالا جائے اور جس کسی نے خانہ پری کرکے بڑی مچھلیوں کو چھوڑ کرصرف پرچون فروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں اور منشیات کے سپلائرز کو نہ پکڑا وہ بھی خود کو سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کے لیے تیار رکھیں۔

مزید :

علاقائی -