اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے حکومتی چیک پھاڑ دیا

اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے حکومتی چیک پھاڑ دیا

  

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی اشوک سنگھ کی اہلیہ نے حکومت کی جانب سے کی جانب سے ملنے والے معاوضے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملنے والی رقم واپس کر دی ہے۔بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خوفناک حملے نے جہاں بھارتی فوجیوں کو غمزدہ کیا ہو ا ہے وہیں پر اس حملے میں مرنے والے ہندوستانی فوجیوں کے اہل خانہ بھی حکومتی رویے سے شدید نالاں ہیں ،اس حملے میں ہلاک ہونے والے اشوک سنگھ کی بیوہ نے بہار حکومت کی جانب سے ملنے والے 5لاکھ روپے کا چیک پھاڑ دیا اور کہا کہ ہم کوئی بھکاری نہیں اور نہ ہی اشوک سنگھ دارو(شراب ) پیتے ہوئے مرا ہے، جس کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے دے رہی ہے۔اشوک سنگھ کی اہلیہ سنگیتا کا شدید غصے کی حالت میں کہنا تھا کہ بہار حکومت بھکاری ہے ہم نہیں، اور مجھے بھکاری حکومت کی بھیک نہیں چاہئے ،بھارت کی دیگر ریاستیں اس حملے میں مرنے والوں کو 10لاکھ اور 20لاکھ روپے دے رہی ہیں جبکہ بہار حکومت نے 5لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -