پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 24 سو ملازمین چار سال سے مستقلی کے منتظر

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 24 سو ملازمین چار سال سے مستقلی کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین چار سال سے مستقلی کے منتظر، وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے باوجود محکمہ ہاوسنگ اپنی سفارشات مرتب نہ کرسکا۔ 2400 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ملازمین کی جانب سے متعدد بار دھرنے اور احتجاج بھی کیے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ ڈیپاٹمنٹ کے صدر ایپکا پنجاب ایم ضیا اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے دوہزار تیرہ میں ایک جلسے کے دوران اعلان کیا تھا کہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجیئنرنگ کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کیا جائے گا جس پر سیکرٹری خزانہ اور ریگولیشن کی سربراہی میں باقاعدہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ صدر ایپکا پی ایچ ای ڈی کا موقف ہے کہ ان کے ملازمین کو تاہال مستقل نہیں کیا جارہا۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے باوجود محکمہ ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپاٹمنٹ اپنی سفارشات مرتب نہ کرسکا۔دوسری جانب محکمہ پی ایچ ای ڈی کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین نے اپنی مستقلی کیلئے متعدد بار دھرنے اور احتجاج بھی کئے تھے۔ حکام کا موقف ہے کہ ملازمین کی مستقلی کے لیے بلدیاتی سسٹم کے آپریشنل ہونے کے بعد سفارشات مرتب ہوں گی۔اور بلدیاتی نظام کے تحت متعدد ملازمین کو باقاعدہ طور پر مستقل بھی کردیا جائے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی ہے اور جلد مستقل بھی کیا جائے گا۔ جبکہ ملازمین کی مستقلی کے لیے مثبت سفارشات مرتب کرکے جلد ایوان وزیراعلی کو ارسال کیں جائیں گی۔
پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -