کرکٹر محمد عامر کی شادی نرجس ملک سے بخیر وخوبی انجام پائی

کرکٹر محمد عامر کی شادی نرجس ملک سے بخیر وخوبی انجام پائی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے گیریژن کلب میں ہوئی جس میں کرکٹ سے وابستہ نامور شخصیات کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی ۔ محمد عامر سرخ کلاہ اور گولڈن شیروانی زیب تن کیے پھولوں سے سجی بلیک مرسڈیز میں اپنی دلہن کو لینے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر دلہا کے عزیزو اقارب بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم کوئی بھی قومی کرکٹر موجود نہیں تھے جب کہ بارات کی روانگی سے قبل انہوں نے دعا بھی کی ۔ محمد عامربینڈ باجے کے ہمراہ برات لے کر ہال میں پہنچے تو دلہن کے گھر والوں اور رشتے داروں نے براتیوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بھرپور استقبال کیا جبکہ دولہاکے گھر والوں نے پنجا ب کی روایت کے مطابق شادی ہال پہنچنے پر کرنسی نوٹ بھی لٹائے۔جبکہ دلہن سرخ رنگ کے لہنگے میں ملبوس تھیں۔ محمد عامر کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نرجس ملک سے ہوئی ہے جن کی دعوت ولیمہ آج ڈیفنس میں واقع شادی ہال میں ہوگی۔تقریب کے اختتام پر دلہن کے والدین نے نیک تمناؤں کے ساتھ اپنی بیٹی کورخصت کیا۔

عامر کی شادی

مزید :

صفحہ آخر -