ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روک دیا گیا، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روک دیا گیا، آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 17اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔ مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے یہ عبوری حکم امتناعی سبحان اللہ وغیرہ کی درخواست پر جاری کیا ،درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ ڈولفن فورس کے کانسٹیبلوں کی 2ہزار 416خالی نشستوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے جس میں این ٹی ایس کے امتحان میں 70فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو میں فیل کر کے 45فیصد نمبرز حاصل کرنے والے اپنے من پسندقریبی عزیزوں کوکامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -