حکومت افغانستان میں قید پاکستانیوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے ،لاہور ہائیکورٹ

حکومت افغانستان میں قید پاکستانیوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے ،لاہور ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے افغانستان کے بگرام ائیر بیس میں قید پاکستانیوں کی تمام معلومات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ،حکومت پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات کرے جبکہ وفاقی حکومت نے افغانستان کی بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے اقدامات پر بے بسی ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حکومت اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتی۔درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل حنا حفیظ اللہ اور سٹینڈنگ کونسل نصر مرزا نے دو صفحات پر مشتمل جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بگرام جیل امریکہ کے زیر انتظام ہے اور افغانستان ایک حساس علاقہ ہے۔ پاکستانی حکومت بگرام جیل کی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتی، صرف گفت و شنید کر سکتی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کارکردگی رپورٹ اور بگرام ائیربیس پر قید پاکستانیوں کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کے جرائم کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

تحفظ ذمہ دار

مزید :

صفحہ آخر -