ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر تفصیلی جواب طلب

ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر تفصیلی جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ثانوی تعلیمی بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے دائر درخواست پر بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری سے 14اکتوبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیاہے ۔جسٹس شجاعت علی خان نے یہ نوٹس عبدالشکور سمیت لاہور بورڈ کے 100 ڈیلی ویجز ملازمین کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزاروں کی طرف سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا ہے جبکہ لاہور بورڈ کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، لاہور بورڈ میں ڈیلی ویجز ملازمین کئی کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں مگر انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -