سابق ایم ڈی پیپکوطاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد

سابق ایم ڈی پیپکوطاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔فاضل بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر طاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،طاہر بشارت چیمہ پر پیپکو میں 500کے قریب غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔طاہر بشارت چیمہ کی نشاندہی پر نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوائے تھے۔

ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -