بھکر پولیس کے افسران کو اراضی قبضہ پر شہری کوحراساں نہ کرنے کا حکم

بھکر پولیس کے افسران کو اراضی قبضہ پر شہری کوحراساں نہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد انوار الحق نے مبینہ طور پر 4980کنال اراضی پر قبضے کے لئے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی ایس پی سرکل صدر بھکر اور ایس ایچ او تھانہ بہل کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کریں ۔درخواست گزار ملازم حسین کی جانب دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان سمیت دیگر کی بھکر میں 4980کنال اراضی ہے جس پر مقامی بااثر سیاسی افراد پولیس کی ملی بھکت سے قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے پولیس کے ذریعے انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے حالانکہ وہ کسی مقدمے میں بھی ملوث نہیں ہیں ۔چنانچہ پولیس کو انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ عدالت نے ڈی ایس پی سرکل صدر بھکر اور ایس ایچ او تھانہ بہل کو درخواست گزار کوہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

بھکر پولیس

مزید :

صفحہ آخر -