حسیب وقاص شوگر ملز کواسیس ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مہلت

حسیب وقاص شوگر ملز کواسیس ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے حسیب وقاص شوگر ملز کوشوگراسیس ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی ہے۔گزشتہ روزدرخواست گزار مل کے وکیل نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد خلاف قانون شوگر اسیس ٹیکس عائد کردیاگیا ، ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ بھی کردیا ، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر حکومتی کاروائی رکوانا ہے تو پہلے شوگر سیس ٹیکس ادا کریں جس پر درخواست گزارمل کے وکیل نے شوگر سیس ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مہلت کی درخواست کی جوعدالت نے منظور کرلی اور سماعت ملتوی کردی۔

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -