انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 22 سے24ستمبرتک لاہور میں ہوگی

انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 22 سے24ستمبرتک لاہور میں ہوگی

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2016 جوکہ 22 سے24ستمبرتک ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہوگی۔ چیف آرگنائزر رضا محمود خورسند نے مقامی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران نمائش کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا۔ نمائش کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے رائے منصب علی کھرل ،چیئرمین پی پی اے نادرن زون نے کہا کہ مسائل تو بے شمار ہوتے ہیں لیکن مسلسل کوششوں اور عزم صمیم سے ہر طرح کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، سالانہ کانفرنسوں اور نمائشوں کے انعقاد سے اب ہم عالمی معیارکے برابر آ گئے ہیں، سالانہ پولٹری کانفرنس اور نمائش کا سلسلہ 1998 ء سے شروع ہوااور اب 2016 ء میں 18 ویں کانفرنس اور نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اپنی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پولٹری کا سالانہ شو بہتر انداز میں منعقد کروانے جارہی ہے ۔ تین روز ہ سالانہ نمائش میں 300 غیر ملکیوں سمیت صنعت مرغبانی کے تمام شعبہ جات سے منسلک تقریبا6000 کاروباری افراد بھرپور شرکت کرینگے، مزید ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2016 میں روزانہ تقریبا 10ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ رضا محمود خورسند چیف آرگنائزر آئی پیکس نے کہا کہ پولٹری کی سالانہ نمائش جہاں انڈسٹری کی ترقی ، فارمرز کی فلاح بہبود اور ملکی کمپنیوں کیلئے بے پناہ کاروباری فوائد کے حصول کی ضامن ہے وہیں اس سہ روزہ کانفرنس میں امسال 2انٹریکٹو سیشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ان 2انٹریکٹو سیشنز(Interactive Sessions) میں کالج یونیورسٹیوں کے پرنسپل ، وائس چانسلرز مختلف ٹی وی چینلز سے معروف اینکرز اور سینئر صحافی شرکت کریں گے۔ کنزیومر ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ان تمام ڈیلیگیٹس (Delegates) کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو

مزید :

صفحہ آخر -