یونیورسٹی آف گجرات لاہور اور سیالکوٹ سب کیمپسز کو داخلوں کی اجازت

یونیورسٹی آف گجرات لاہور اور سیالکوٹ سب کیمپسز کو داخلوں کی اجازت

  

لاہور(پ ر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے یونیورسٹی آف گجرات کے لاہور اور سیالکوٹ سب کیمپسز کو داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ طورپر یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر کے نام مراسلہ مورخہ 19 ستمبر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چےئرمین ایچ ای سی اسلام آباد اور چےئرپرسن پی ایچ ای سی لاہور سے بھی اس معاملہ پر مشاورت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کیمپس ایچ ای سی سے منظور شدہ شعبہ جات میں داخلے کریں گے۔ نیز سب کیمپس ایچ ای سی کے جاری شدہ این او سی کی شرائط پر بھی عمل درآمد کریں گے۔ یورنیورسٹی اور سب کیمپس کی انتظامیہ نے محکمہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کیلئے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

کیمپس اجازت

مزید :

صفحہ آخر -