ریلوے اسٹیشنوں کیساتھ پارک،شاپس بنانے بارے سروے کیا جائے،سعد رفیق

ریلوے اسٹیشنوں کیساتھ پارک،شاپس بنانے بارے سروے کیا جائے،سعد رفیق

  

لاہو ر(خبر نگار خصوصی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ بھی پارک اور شاپس بنانے کے حوالے سے سروے کیا جائے۔ وہ آج ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں لاہور۔ نارووال سیکشن پر واقع بدوملہی ریلوے سٹیشن کے باہرپارک، شاپس اور لیول کراسنگ بنائے جانے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عوام کو جلد اور براہِ راست فائدہ پہنچانے ایسے شارٹ ٹرم منصوبے تیار کئے جائیں جن سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوسکے۔ اُنہوں نے ایل ڈی اے حکام کو ریلوے کی حدود پر واقع گورومانگٹ کے نزدیک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے پلان ریلوے حکام سے منظور کرواکر اُس پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہوروقار احمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ حفیظ اللہ خان اور دیگر ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -