پنجاب،6ترقیاتی سکیموں کیلئے2ارب سے زائدکے فنڈزمنظور

پنجاب،6ترقیاتی سکیموں کیلئے2ارب سے زائدکے فنڈزمنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 15 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 12 کروڑ 78لاکھ 90ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 15 ویں اجلاس میں جن6 منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں لائیو سٹاک سیکٹر کی سکیم صوبہ پنجاب میں شتر مرغ کے فارمز میں اضافہ کیلئے 6 کروڑ97 لاکھ روپے، بطخوں کی افزائش نسل کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ 30 ہزار روپے، دیہی معیشت کے فروغ کے ضمن میں دیہی پولٹری ماڈلز کی ڈویلپمنٹ کیلئے 18 کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار روپے، اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیم ضلع لاہور میں 45 ٹیوب ویلزکی تنصیب کیلئے 64 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے، لاہور میں گلستان کالونی ، گنج بازار اور منسلکہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی ، سیوریج سسٹم ، پی سی سی اور ملحقہ ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے 77 کروڑ 10 لاکھ روپے اور لاہور میں چوہان کالونی ، سنگھ پورہ اور منسلکہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج سسٹم، پی سی سی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے 40 کروڑ 80 لاکھ روپے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -