اپوزیشن لیڈ رمحمو دالرشیدکاچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط

اپوزیشن لیڈ رمحمو دالرشیدکاچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈ رپنجاب محمو دالرشیدنے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھ دیا، متن کے مطابق میاں محمود الر شید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں عدل وانصاف کے قیام ،کرپشن کیخلاف اور عوام کے حقوق کی پرامن جدو جہد کر رہی ہے، اسی سلسلہ میں چیرمین تحریک انصاف نے30ستمبر بروز جمعرات رائے و نڈ میں پر امن احتجاج کی کال دی ہے جو تحریک انصاف کا حق ہے،احتجاجی کال کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے کارکنان کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس کی مثال گزشتہ روز (20ستمبر بروز پیر) ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری کی درجنوں کارکنوں کے ساتھ پریس کانفرنس تھی جس میں انہوں نے خلاف آئین و قانون اپنی ملیشیا کے قیام کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کو للکارا جو حالات کی خرابی کی جانب آغاز ہے، آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ایسے معاملات کا نوٹس لیں جو تشدد اور بد امنی کی جانب جاتے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اگر تحریک انصاف کی واضح تنبیہ کے بعد بھی حکمران جماعت نے پولیس یا اپنے غنڈہ عناصر کے ذریعے کسی قسم کی شر انگیزی کی یا پر امن احتجاج میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن کی قیادت ہوگی۔

محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -