سید نایا ب حیدر ڈی پی آر ٹو آئی جی ،جاوید یونس پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور تعینات

سید نایا ب حیدر ڈی پی آر ٹو آئی جی ،جاوید یونس پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور ...
سید نایا ب حیدر ڈی پی آر ٹو آئی جی ،جاوید یونس پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور تعینات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر انور نے پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور سید نایا ب حیدر کو ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ۔ یہاں تعینات مس نبیلہ غضنفر تین ماہ کی ایکس پاکستان لیو پر روانہ ہو گئی ہیں جبکہ ڈی جی پی آر سے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید یونس کو پی آر او ٹو سی سی پی او لاہو رتعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب مس نبیلہ غضنفر نے تین ماہ کی ایکس پاکستان لیو کے لئے اپلائی کیا تھا جس کو سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر انور نے منظور کرلیا جس کے بعد ڈی جی پی آر کے تجربہ کار اور منجھے ہوئے افسر پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور سید نایاب حیدر جن کو محکمہ پولیس کی پبلک ریلیشنگ کا وسیع تجربہ ہے کو ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ۔ سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے فوری طور پر سید نایاب حیدر کو ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج لینے کا حکم دیا ہے جبکہ سیکرٹری انفارمیشن نے ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید یونس کو پی آر او ٹو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا ہے ۔ مس نبیلہ غضنفر نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -