ملتان،نشترہسپتال میں داخل ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

ملتان،نشترہسپتال میں داخل ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کانگو وائرس کی ...

  

ملتان(آئی این پی)ملتان کے نشترہسپتال میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق،ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی پینتیس سالہ نسیم بی بی کی رپورٹس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس کے بھائی، بیٹے اور خاوند کی بھی طبعیت بگڑنے لگی جس پر تمام افراد کو کانگو کے شبے میں نشترہسپتال داخل کر کردیا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد تمام افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ ادھر بلوچستان کے علاقے سے آنے والے 29 سالہ عبدالرحمان کو بھی کانگو کے شبہ میں نشترہسپتال کے آسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ نشترہسپتال کے کانگو وارڈ میں ایک ساتھ چار مریض آنے کے بعدہسپتال انتظامیہ نے آئسولیشن وار ڈ میں ڈاکٹروں اور دیگرعملہ کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے وارڈ میں ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -