سلامتی کونسل میں ایک تقریر کے ذریعے کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہو گا: خورشید شاہ

سلامتی کونسل میں ایک تقریر کے ذریعے کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہو گا: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایک تقریرکے ذریعے معاملہ حل نہیں ہوگا،کشمیرکے معاملے میں ہم نے جنگ کرکے بھی دیکھ لیاہے،مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعے کسی صورت میں ممکن نہیں سکتا،یہ معاملہ حل کرنا ہے تو سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں ،حکومت ریاستی پالیسی پر عمل در آمد یقینی بنائے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو ریاستی پالیسی ایک ہونی چاہیے،ہر حکومت ریاستی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے اسی لیے رائے ونڈ احتجاج پر نواز حکومت کو محتاط رویہ اپنانا ہو گا ،اگر صورتحال خراب ہوئی تو جانی و مالی نقصان کی ذمے داری حکومت پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعے اپنا ہمنوا بنانا ہوگا،دفترخارجہ میں کشمیر سے متعلق مستقل ونگ بناناچاہیے۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -