اختیارات کا ناجائز استعمال ،تحصیلدار راولپنڈی ، حلقہ پٹواری سمیت مفاد کنندگان کی ریکارڈ سمیت طلبی

اختیارات کا ناجائز استعمال ،تحصیلدار راولپنڈی ، حلقہ پٹواری سمیت مفاد ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اختیارات کا ناجائز استعمال،2لاکھ روپے رشوت وصولی ،حکم امتناع کی خلاف ورزی اور فراڈ جعلسازی کے الزام پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدائت پر تحصیلدار راولپنڈی ،حلقہ پٹواری سمیت مفاد کنندگان کی ریکارڈ سمیت طلبی کر لی گئی ،،سیکریٹری کالونی انکوائری آفیسر مقرر،نوٹسز جاری کر دیئے گئے ،درخواست گزار محمد نوید طارق نامی شخص نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ضلع راولپنڈی کی تحصیل گنگل میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کی غرض سے رقبہ تعداد 29کنال 12مرلہ خرید کیا جس کی مصدقہ رجسٹری سب رجسٹرار رورل راولپنڈی میں 742-1مورخہ 19-01-12کے تحت درج ہے ،فروخت کنندہ نے اپنی زمین کا قبضہ اور اراضی کے اردگرد باؤنڈری کرنے کی اجازت دی ،تعمیراتی کام 265اپارٹمنٹ پراجیکٹ کے آغاز سے قبل درخواست گزار نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اپنی خرید کردہ اراضی کے قبضہ کے متعلق حلقہ پٹواری ،نائب تحصیلدار ،تحصیلدار سیٹلمنٹ سے قبضہ لیٹر بھی حاصل کر لئے تاکہ بعد میں کسی قسم کا ابہام نہ رہے ،بعد ازاں اپارٹمنٹس کی تعمیرات کا نقشہ منظور کروانے کیلئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تحریری درخواست دی جس کو تصدیق کے بعد متعلقہ اتھارٹی نے منظور کر لیا ،اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کرنے سے قبل درخواست گزار نے واسا راولپنڈی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،ای پی اے پنجاب ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب ،پاکستان ایئر فورس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سیل راولپنڈی سے این او سی بھی حاصل کر لیا ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اپارٹمنٹس لوگوں نے مالکانہ حقوق پر خرید کئے اور ان میں رہائش اختیار کر لی ،اس کے بعد افضل چیمہ جو کہ سوسائٹی ہذاکے پاس رہائش پذیر ہے نے لینڈ مافیا اور ریونیو عملہ کی ملی بھگت سے جلے ہوئے ریکارڈ میں خود کو سوسائٹی ہذا میں رقبہ تعداد ی 5مرلہ کا مالک ظاہر کرنے کے لئے ریکارڈ میں ردوبدل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی کو زمین کی دوبارہ نشاندہی کی درخواست دائر کی حالانکہ قانونی طور پر جس اراضی پر لوگ رہائش پذیر ہوں اس متعلق کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے کیس کی شنوائی صرف اور صرف سول کورٹ ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ قانونی نقطے سے پہلو کرتے ہوئے درخواست کو تحصیلدار کو ریفر کر دیااسی طرح مذکورہ قبضہ مافیا کے رکن افضل چیمہ نامی شخص نے اراضی کے قبضہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی درخواست دی لیکن دونوں افسران نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہم نے معاملہ کو سول کورٹ میں چیلنج کیا جس نے حکم امتناہی جاری کر دیا ،سائل نے مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے اپیل کی ہے کہ و ہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیں جو کہ اصل حقائق اور اس سنگین معاملہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔سائل کی درخواست کی وصولی کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک نے تحصیلدار راولپنڈی ،حلقہ پٹواری سمیت مذکورہ معاملے میں ملوث تمام مفاد کنندگان کی ریکارڈ سمیت طلبی کر لی گئی ہے اور حقائق سے پردہ اٹھانے کے لئے سیکریٹری کالونی کو انکوائری آفیسر مقررکردیا ہے جنہوں نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ،تحصیلدار راولپنڈی نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تمام الزمات بے بنیاد ہیں جن کا جواب دیا جائے گا ،جو مرضی انکوائری کر لے کوئی ڈر خوف نہ ہے۔

ریکارڈ سمیت طلبی

مزید :

علاقائی -