خیبرایجنسی،سڑک کنارے نصب چار بم ناکارہ بنادیئے گئے

خیبرایجنسی،سڑک کنارے نصب چار بم ناکارہ بنادیئے گئے

  

خیبرایجنسی(آئی این پی )خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سڑک کنارے نصب چار بم ناکارہ بنادئے گئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران سڑک کنارے نصب چار بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ناکارہ بنائے گئے دیسی ساختہ تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -