پنجاب میں رینجر کو پولیس جیسے اختیارات دینے کی ضرورت نہیں چیف سیکرٹری

پنجاب میں رینجر کو پولیس جیسے اختیارات دینے کی ضرورت نہیں چیف سیکرٹری

  

لاہور( خبر نگار خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے8ہزارسے 9 ہزار دستے پہلے ہی پنجاب میں کومبنگ آپریشن میں مصروف ہیں‘صوبے میں رینجرز کو پنجاب پولیس جیسے اختیار ا ت دینے کی ضرورت نہیں ۔تحریک انصاف سے مارچ پوائنٹ طے کیا جائے گا۔رائیونڈ مارچ کے حوالے سے جلداجلاس ہوگا۔سیکرٹری خزانہ پنجاب کے عہدے کے لیے کو ئی موزوں افسر نہیں مل رہا۔سیکرٹری انفارمیشن اور سیکرٹری فوڈ کی تعیناتیوں بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے۔اپنے ایک انٹر ویو میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو بڑے پیمانے پر طلب کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔پاک آرمی کے8ہزارسے 9 ہزار دستے پہلے ہی پنجاب میں کومبنگ آپریشن میں مصروف ہیں اور صوبے میں کراچی والے حالات نہیں کہ رینجرز کو پولیس کے اختیار دیئے جائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ درخواست ملنے کے بعد ہی انتظامیہ اور پولیس تحریک انصاف سے مذاکرات کرے گی ۔ تاہم رائے ونڈ کے حوالے سے جلداجلاس ہوگا جس میں تحریک انصاف سے مارچ پوائنٹ طے کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -