شریف برادران اقتدار بچانے کیلئے ایک تیر سے کئی شکار کررہے ہیں ، طاہر القادری

شریف برادران اقتدار بچانے کیلئے ایک تیر سے کئی شکار کررہے ہیں ، طاہر القادری

  

 لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اور وزیر اعظم کے اتحادی ایک جیسی بولی بول رہے ہیں ،دہشتگردی ہو یا پاکستان پر الزام تراشی بیرونی قوتوں کے نمک خوار ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیتے ہیں ۔پھر کہتا ہوں قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے شریف برادران کا کردار مشکوک ہے ،معاشی جرائم کی پردہ پوشی اور اقتدار کو تحفظ دینے کیلئے ایک تیر سے کئی شکار کر رہے ہیں ۔وہ گذشتہ روز لندن میں مختلف وفود ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم کلبھوشن کی گرفتاری، بلوچستان میں ہمسایوں کی مداخلت او ر کھلی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کو دیں اور دہشتگردی کے حوالے سے اپنے ہی ملک کی ایجنسیوں پر انگلی اٹھانے والے اتحادیوں کی ہرزہ سرائی بند کرائیں۔وزیر اعظم کو اقوام متحدہ آنے سے قبل اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اور انہیں بتانا چاہیے تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں پر پاکستان کی سر زمین تنگ کر دی ہے ،ان پر لغو اور منفی تنقید مت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ریشہ دوانیاں کرنے والوں کے حوصلے دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔

طاہر القادری

مزید :

علاقائی -