پنجاب بھر میں گرمی،سندھ 46 ڈگری،لاہور میں بارش سے حدت کم

پنجاب بھر میں گرمی،سندھ 46 ڈگری،لاہور میں بارش سے حدت کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔شہر میں صبح سے دوپہر تک گرمی کا زور رہا تاہم بعد دوپہر شہر پر کالے بادل چھا گئے اور کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ بارش کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پندرہ سے بیس دن میں موسم میں تبدیلی ہو جائے گی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گرم ترین مقامات میں شہید بینظیر آباد46، سکھر،موہنجودڑو، دادو، سبی43 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 36، لاہور میں 36، کراچی میں34 ، پشاور میں37 کوئٹہ میں36 ، مری میں23 ، فیصل آباد میں38 ، ملتان میں39 اور حیدر آباد میں 41سنٹی گریڈ رہا۔

مزید :

علاقائی -