اے این پی کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، شاہد خٹک

اے این پی کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، شاہد خٹک

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ 23ستمبر کو نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہے پی ٹی آئی کی صوبے میں حکومت کے باوجود اس صوبے کے عوام کا عوامی نیشنل پارٹی نے جوق درجوق شمولیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبے میں مثبت تبدیلی کوئی لاسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے 23ستمبر کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اور اس شمولیتی جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ میں مزید فعال اور مضبوط سیاسی قوت بن جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا شاہد خان خٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے تھے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی لیکن گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس صوبے کے سادہ لوح عوام کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا تین سال گزرنے کے بعد اس صوبے کے عوام کو تحریک انصاف کے سربراہ تبدیلی خان کا اصل چہرہ سامنے آگیا کہ یہ لوگ صوبے میں تبدیلی نہیں بلکہ تبدیلی کے نام پر صوبے میں لوٹ مار کرکے اپنے حالات تبدیل کرنا چاہتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے اس صوبے کے غیور عوام نے یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ دوسری کوئی اور پارٹی اس صوبے میں تبدیلی نہیں لاسکتی اس صوبے کو اگر کوئی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی تھی ہے اور رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -