شانگلہ ،سڑک کی تعمیر بندش کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

شانگلہ ،سڑک کی تعمیر بندش کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ لیلونئی تا بلکانئی روڈ پر کام کی بندش پر اہلیان لاڑی پیر خانہ کا زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا،مظاہرین نے الپوری منگورہ روڈکوبلاک کر دیا،مسافروں کو شدید مشکلات، مظاہرین نے ٹھکیدار اور ایکسین اور ایرا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، ایرا نے24کلو میٹر روڈ کا پچاس کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے،جس میں24کروڑ ایڈوانس میں نکالے گئے ہیں،ہمارے روڈ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،ڈی سی اور ضلع ناظم کو بار بار تحریری اور وفود ملاقات کی ہے اور اپنا فریاد سنائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے، 60ہزار سے زائد آبادی علاقے میں محصور ہوگئی ہے،اپنے مریضوں کو چار پائیوں میں علاج کیلئے لاتے ہیں، مظاہرہ کی قیادت یونین کونسل پیر خانہ سے بلدیاتی کونسلرزعبدالبصور،عبدالغفار،محمد آمین،ظہورالٰہی کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیر خانہ لاڑی کے عوام نے لیلونئی تا بلکانئی روڈ پر کام کی بندش کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے مرکزی چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے سوات بشام شاہ راہ کو بلاک کر دیا تھا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگنے آئے ہیں، روڈ گزشتہ اٹھ سال سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے جس پر خچر بھی نہیں جا سکتی، اس دور جدید میں بھی لاڑی پیر خانہ اور مضافاتی علاقے روڈ کی سہولت سے محروم ہیں،سڑک2008میں شروع ہوا مگر اٹھ سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا،مظاہرہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر افسرالملک، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی سدیدالرحمن نے کہا کہ احتجاج میں مظاہرین کے ساتھ ہیں روڈ پر فوری طور پر کام شروع نہ کیا گیا تو شانگلہ کے تمام لیڈر شپ سے ملکر دھرنا دیا جائے گا،مظاہرے سے ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے کہا کہ روڈ پر فور ی طور پر کام شروع کیا جائے گا،تاہم مظاہرین مطمئن نہ ہو سکیں اور اپنا احتجاج جاری رکھا بعد اذاں ڈی سی شانگلہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر انتظامی افسران کو مذکرات کیلئے بھیجا تو مظاہرین نے منگورہ مین شاہ راہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور ڈی سی آفس میں مذکرات ہوئے اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لیلونئی بلکانئی روڈ پر کام شروع ہوگا اگر ٹھیکدار نے کام شروع نہ کیا تو ایرا ان کے ٹھیکہ کو کینسل کر دے گی،مظاہرین نے ڈی سی شانگلہ کے یقین دہای پر ایک ہفتہ کیلئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔