ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ُپشاور(کرائمز رپورٹر )ورکرز ویلفیئر بورڈ اینڈ فو کس گرائمر سکول خیبر پختونخوا کے ملا زمین نے صوبا ئی حکومت کے خلاف گزشتہ روز شیر شاہ سوری روڈ اور خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر کے پشاور پر یس کلب اور صو بائی اسمبلی کے سا منے احتجا جی دھر نہ دیا اور حکو مت کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت ورکر ز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے صدر یو نس مروت ، شاہ ذوالقر نین اور آیا ز خان آفریدی اور خوا تین ونگ کے ممبر ان کر رہی تھیں مظاہرین سے خطا ب کر تے ہوئے یو نس مر وت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7مہینو ں سے ملا زمین کے تنخوا ہیں بند ہے جسکی وجہ سے ملا زمین فا قی کشی اور خو د کشی کر نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 2013سے ور کرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے ملازمین کے سا تھ صو با ئی اور وفا قی حکومت امتیا زی سلو ک کر رہے ہیں ان کو تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ صو با ئی حکومت نے ورکر ویلفیئر بو رڈ کے ملازمین کے اس مسلئے کو سیا سی رنگ دیکر غریب ملا زمین سے سیا سی انتقام لے رہے ہیں اور بچو ں پر تعلیم کے دروازے بند کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے بتایا کہ پا کستان تحریک انصا ف کی حکومت نا کا م ہو چکی ہے انکو حکومت کر نے کا کو ئی اختیار نہیں وہ صر ف احتجا جی دھر نوں اور نئی نسل میں فحا شی پھیلا نے کا منصو بہ بند کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کنٹر یکٹ ملا زمین کو ریگو رلر نہیں کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ آج صبح اسلا م آبا میں احتجا جی دھر نہ کیلئے روانہ ہو نیگے ۔