علماء دیوبند کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ،مفتی کفایت اللہ
بخشالی(نمائندہ پاکستان)پاکستان نظریاتی سرحدات کے تحفظ اور استحکام کیلئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہروتق سیسہ پلائی دیوار کی طرح میدان عمل میں ہیں پاکستان کی بنیادوں میں علماء کرام اورمجاہدین کا لہوپڑاہے اس کی حفاظت جان پر کھیل کرکرینگے۔ان خیالات کااظہار جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق ممبرصوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے یونین کونسل شامت پور میں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر علامہ محمدصدیق،سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد،جلیل الملک،قاضی بشیر احمد،حافظ سلیم کاٹلنگ،فضل سبحان چشتی،مولانامختاراوردیگرنے خطاب کیا۔مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے برصغیرکے اسلام پسند طبقے اور علماء کرام نے اکبرکے دین الہی سے لیکر1857کی جنگ آزادی اور اس کے بعد وطن کیآزادی کیلئے بیش بہاقربانیاں دی ہین مسلمانوں کے اسلامی نظریے اور تشخص کیلئے علماء دیوبند کاکردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے کارکن اپنے اکابرکی نقش قدم پرچل کر ملک وملت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ قادیانی لابی ملک کے نظریاتی سرحدوں پر حملہ آورہے لیک ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی مقررین نے صدسالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کے حوالے سے امیدظاہر کی کہ یہ کانفرنس اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اجلاس میں چاراکتوبرکومردان میں عظیم الشان مفتی محمودکانفرسن کی کامیابی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیاگیا۔