شانگلہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ،موسم خوشگوار
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ضلع بھر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور گردونواح کے علاقوں میں منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،بارش شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ وارٹر الپوری،لیلونئی،ڈھیری،بیلے بابا ،کوٹکے یخ تنگی ،الوچ ،پورن چکیسر ،رانیال،کروڑہ،شاہ پور ،کوز کانا ،لاڑی ،اولندراوردیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ ائند ہ روزتک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔