شبقدر میں ٹریفک نظام کو درست کیا جارہا ہے ،اے سی چارسدہ

شبقدر میں ٹریفک نظام کو درست کیا جارہا ہے ،اے سی چارسدہ

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی) شبقدر میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جائیگا، چوک میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے شبقدر بازار کے تاجر برآدری کے مشاورت سے کام کرینگے، شبقدر کے عوام اور تاجر برآدری تعاون کریں تو سب مسائل پر قابوں پاسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنایت اللہ خان نے شبقدر میں میڈیا سے حصوصی بات چیت کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ شبقدر ایک گنجان آباد سٹی ہے، اور یہاں پر زیادہ تر مسئلہ ٹریفک کا ہیں، اس سلسلے میں پولیس کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہیں کہ وہ شبقدر میں ٹریفک فورس میں آضافہ کریں، اس کے علاوہ شبقدر چوک میں ایک طریقہ کار پر کام کررہے ہیں، جس سے بھی ٹریفک کا مسئلہ کافی خد تک خل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے علاقہ عمائیدین سمیت شبقدر کے تاجر برآدری سے تعاون طلب کرینگے تاکہ شبقدر کی حوبصورتی میں آضافہ ہوسکیں،۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -