مردان ،ڈی پی او نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

مردان ،ڈی پی او نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

  

مردان ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے اشتہاریوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے تھانہ خرکی کے کانسٹیبل فیاض باچہ کی عیادت کی مردان میڈیکل کیمپلکس میں زیر علاج اہلکار کو انہوں نے گلدستے اور تحائف پیش کئے اس موقع پر ڈی پی او نے زخمی کانسٹیبل کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ بہادر پولیس فورس جانوں پر کھیل کر شہریوں کے جانوں کی حفاظت کویقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے مردان میڈیکل کیمپلکس کے ڈاکٹروں سے زخمی کانسٹیبل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور کہاکہ کانسٹیبل کے علاج ومعالجے کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ تمام وسائل بروئے کا رلائے گی ڈی پی او زخمی کانسٹیبل کوہر قسم کی مدداورتعاون کی یقین دہانی کرائی یادرہے کہ چند دن قبل خرکئی میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او فضل مالک شہید اور کانسٹیبل فیاض باچہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک اشتہاری ہلاک او ردوسرا گرفتارکرلیاگیاتھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -