تورڈھیر،ورکنگ فوکس گرائمر سکول شاہ منصور کے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے لگا

تورڈھیر،ورکنگ فوکس گرائمر سکول شاہ منصور کے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے لگا

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ورکنگ فوکس گریمر سکول شاہ منصور کے سینکڑوں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے، گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اساتذہ کرام سمیت سکول کا تمام سٹاف سراپا احتجاج ہے، گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اور بعد میں تاحال کلاسوں کا بائیکاٹ جاری ہے، کلاسوں میں بچوں کو خاموش اورمنظم رکھنے کیلئے کلاس فوروں کو نگران بٹھایا گیا ہے، بچوں کے والدین شدید پریشانیوں کے شکار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری انوارالحق نے کہا ہے کہ ورکرزویلفیئر بورڈ کے ذیلی ادارہ ورکنگ فوکس گریمر سکول شاہ منصور(صوابی) میں پچھلے سالوں کی طرح امسال بھی گزشتہ سات مہینوں سے سٹاف کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جسکے خلاف اساتذہ سمیت سکول کا پورا سٹاف اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی سے احتجاجاًبائیکاٹ کئے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے سینکڑوں طلبا کی پڑھائی شدید متاثر ہوچکی ہے انکاکہنا ہے کہ سالانہ امتحانات میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں اور طلبا کے تمام کورسز ادھورے پڑے ہیں انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ورکنگ فوکس گریمر سکول شاہ منصور(صوابی) کے تمام سٹاف کو انکی بقایات فوری ادا کئے جائیں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہی کے مزیددھانے پر پہنچنے سے بچایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -