ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں ڈاکٹروں کا انوکھا احتجاج
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے سرجن ڈاکٹرحیات شہزاد سے اظہارہمدری کیلئے بٹ خیلہ میں ڈاکٹرزکاانوکھااحتجاج سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی جبکہ پرائیوٹ کلینک دودن کیلئے بندکردی۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضححٰ سے دودن قبل بٹ خیلہ کے نوجوان صفدرخان ولدبہادرخان ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ پہنچادیاگیا جہاں پروہ سرجن ڈاکٹرحیات شہزادکے مبینہ غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے زخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے جس پربٹ خیلہ کے بلدیاتی ممبران اورمتوفی نوجوان صفدرخان کے لواحقین سراپااحتجاج بن گئے تھانہ بٹ خیلہ نے ڈاکٹرحیات شہزاد کے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ڈاکٹرحیات شہزادسے اظہارہمدردی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں تعیناٹ ڈاکٹروں نے ڈاکٹرحیات شہزادسے اظہارہمدردی کیلئے دودن پرائیوٹ کلینک کابائیکاٹ کااعلان کردیا دریں اثناء مالاکنڈڈاکٹرایوسی ایشن کے صدرڈاکٹرمحمدعرفان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم بٹ خیلہ ہسپتال میں سیاسی مداخلت اورغنڈہ گردی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیکل بورڈ مقررکرکے نوجوان صفدرخان کے نعش کاقبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیاجائے اگرڈاکٹرحیات شہزادکے غفلت ثابت ہوگئی توان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے ہم ان کے ساتھ کوئی بھی ہمدردی نہیں کریں گے ۔