مردان ،46یونین کونسلوں کے 128 منصوبوں کیلئے 10 کروڑ کے ٹھیکے نیلام

مردان ،46یونین کونسلوں کے 128 منصوبوں کیلئے 10 کروڑ کے ٹھیکے نیلام

  

مردان (بیورورپورٹ) تحصیل کونسل مردان کے 46یونین کونسلوں کے 128ترقیاتی سکیموں کے 10کروڑ 26لاکھ روپے کے ٹھیکے نیلا م ہوگئے ٹھیکوں کے نیلامی کی نگرانی تحصیل ناظم حاجی محمد ایوب خان اور نائب ناظم مشتاق سیماب ایڈوکیٹ نے کی ٹی ایم او احسان اللہ ،تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر ایکسئین ادردیگر عملے کے علاوہ تحصیل کونسل کے ممبران کی بڑی تعداد بھی موجودتھی اس موقع پر ٹھیکداروں اورمیڈیا کے سامنے ٹینڈر کھول دیئے گئے اور سب کم ریٹ پر ٹھیکے الاٹ کردیئے گئے ناظم ایوب خان اور نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں سے علاقے میں بنیادی مسائل کے حل میں مددملے گی اور شہری بلدیاتی نظام کے ثمرات سے براہ راست مستفید ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -