مردان چیمبر انتخابات میں مخالف راہ فرار اختیار کررہے ہیں ،سلیم گل

مردان چیمبر انتخابات میں مخالف راہ فرار اختیار کررہے ہیں ،سلیم گل

  

مردان ( بیورورپورٹ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات میں بزنس مین گروپ کے نامزد امیدوار حاجی سلیم گل دولت زئی نے کہاہے کہ مخالف گروپ انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں لیکن انہیں شکست سے کوئی نہیں بچاسکتا یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سلیم گل دولت زئی نے کہاکہ انتخابات جمہوری طریقہ ہے اور جو بھی منتخب ہوجاتاہے وہ تاجروں کا صحیح نمائندہ کہلانے کا حقدار ہوگا انہوں نے کہاکہ کسی کو چور دروازے سے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ مخالفین انتخابات سے فرارکے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اور بزنس مین گروپ کے مقبولیت سے خائف ہیں لیکن شکست ان کا مقدر بن چکاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -