ضلع ناظم ملاکنڈ کی سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت

ضلع ناظم ملاکنڈ کی سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ نے سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو اپنا شیوہ بنا ئیں اوراچھے اخلاق وبہترین طرزعمل کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام کو سرکاری محکموں سے فوری ریلیف مل سکے اور معاشرے میں پائی جانے والی مایوسی وبداعتمادی کا خاتمہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ صبح ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں محکمہ ایجوکیشن بلدیات فنانس اینڈ پلاننگ اور سی ڈی ایل ڈی کے دفاتر کے اچانک معائنے اور ملازمین کی بروقت حاضری چیک کرنے موقع پر سرکاری اہلکاروں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیاانھوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کام چوری وسست روی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گاضلع ناظم نے اس موقع پرمحکمے میں ملازمین کے حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اور کمروں میں متعلقہ ہلکاروں کی موجود گی کی تصدیق کی انھوں نے غیر حاضر ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا تاکہ غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کے خلاف ضا بطے کی کاروائی کی جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -